صدر مشرف کو دوسری مدت کیلئے باوردی صدر منتخب کرائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے پرویز مشرف کا وردی میں رہنا انتہائی ضروری ہے، آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سے ون ٹو ون مقابلہ ہو گا، آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ کلین سویپ کریگی اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی، چوہدری پرویز الٰہی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 16 اگست 2007 17:04

فیصل آباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16 اگست 2007) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں صدر کا وردی میں رہنا انتہائی ضروری ہے اور ہم صدر جنرل پرویز مشرف کو دوسری مدت کے لئے باوردی صدر منتخب کرائیں گے۔ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سے کوئی انتخاب نہیں ہو گا بلکہ اس سے ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔ مسلم لیگ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی اور اگلے پانچ سالوں کے لئے چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

مسلم لیگ کو تو ہم نے متحد کیا لوگ اس کو چھوڑ کر جدہ چلے گئے تھے۔ جمعرات کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم صدر جنرل پرویز مشرف کو دوسری مدت کے لئے باوردی صدر منتخب کرائیں گے صدر جنرل پرویز مشرف کا صدر رہنا انتہائی ضروری ہے اور پاکستان کے وسیع تر مفاد مین ان کا وردی میں رہنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارا کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہو گا بلکہ ان سے ہمارا ون ٹو ون مقابلہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو ہم نے متحد کیا لوگ تو مسلم لیگ کو چھوڑ کر جدہ چلے گئے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) اس وقت متحد ہے اور اس نے پورے پاکستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے پہلی کلاس سے لے کر میٹرک تک مفت تعلیم پنجاب کے شہر کارنامہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ اپنی سابقہ شاندار کارکردگی کی بنا پر کلین سویپ کرے گی اور اگلے پانچ سال کے لئے پھر چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی جبکہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف صرف ہمارے صدر نہیں بلکہ پوری قوم کے پاکستان کے صدر ہیں کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات مشورہ ان کا آئینی حق ہے۔ مسلم لیگ پریشان نہیں ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں