قاضی حسین احمد کے فیصلے کی پابند نہیں، استعفیٰ اپنی مرضی سے دوں گی، سمیعہ راحیل قاضی

ہفتہ 25 اگست 2007 20:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2007ء) ایم ایم اے کی ایم این اے سمیعہ راحیل قاضی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کے صدر قاضی حسین احمد نے اسمبلی سے استعفیٰ اپنی مرضی سے دیا ہے میں سیاست میں اپنی مرضی سے آئی ہوں اور اسمبلی سے استعفیٰ بھی اپنی ہی مرضی سے دوں گی میں قاضی حسین احمد کے فیصلے کی پابند نہیں بلکہ جماعت کے فیصلے کی پابند ہوں ہماری پوری جماعت نے اپنے اپنے استعفے گزشتہ جون سے ہی جمع کروا دیے ہیں مناسب وقت پر سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جماعت اسلامی خواتین ورکر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے آزاد فیصلوں سے سیاسی گھٹن میں کمی آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اے پی دی ایم کا رول بہت اہم ہو گا ہمارے کارکن ہمارا مضبوط ترین ہتھیار ہیں جو کسی اور سیاسی جماعت کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے ایک پلیٹ فرام پر متحد ہے قاضی حسین احمد اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان کوئی بھی اختلافات نہیں ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں