58 ٹوبی کی شق ختم نہیں ہو گی، وصی ظفر ،صدر مشرف سے مذاکرات کرنے والے شرطیں نہ رکھیں بلکہ بے لوث صدر مملکت کا ساتھ دیں، وفاقی وزیر نجکاری کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 4 ستمبر 2007 20:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4ستمبر۔2007ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری وصی ظفر نے کہا ہے کہ آئین سے 58 ٹو بی کی شق ختم نہیں ہو گی۔ مذاکرات کرنے والوں کی یہ شرط قابل قبول نہیں ہے۔ گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے وہئے انہوں نے کہا کہ 58 ٹوبی کے خاتمے سے ملک میں اختیار کا توازن بگڑ جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک اور قوم کی خاطر صدر جنرل پرویز مشرف سے مذاکرات کر رہے ہیں وہ شرائط نہ رکھیں بلکہ بے لوث صدر پاکستان کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ (ق) لیگ اپنی کارکردگی کی بنیادی پر الیکشن لڑیگی ۔ راولپنڈی میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف حکموتی کارروائیاں جاری رہیں گی مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں