میاں نواز شریف کے جدہ میں شریف محل کے فون منقطع ،موبائل فون بند

پیر 17 ستمبر 2007 17:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2007ء ) میاں نواز شریف کے جدہ میں شریف محل کے فون منقطع ،موبائل فون بند ملاقاتوں پر پابندی۔یہ پابندیاں صدارتی الیکشن تک رہیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حساس ادارے سے ذرائع نے بتایا کہ سعودی فرمانروا نے جنرل پرویز مشرف کی سفارش پر صدارتی الیکشن تک سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جدہ رہائش گاہ کے تمام ٹیلی فون موبائل فون اور سٹیلائٹ فون بند کروادئے ہیں اور پاکستان سے جانیوالے سیاسی راہنماؤں کے ساتھ ملاقات پر پابندی لگا دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف صرف بیگم کلثوم نواز اور حسین نواز سے مل سکیں گے ان دونوں افراد کے سیاسی بیان دینے پر بھی پابندی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں صدارتی الیکشن کی تیاریاں شروع ہیں صدراتی الیکشن مکمل ہونے کے بعد یہ پابندی ختم ہو جائے گی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں