پاک، جنوبی افریقہ تیسرا ایک روزہ کرکٹ میچ کا سیکورٹی پلان تیار

ہفتہ 20 اکتوبر 2007 14:19

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اکتوبر2007 ) فیصل آباد پولیس نے 23اکتوبر کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے تیسرے کرکٹ ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیاہے۔ نگرانی ڈی آئی جی اپریشن اسلم ترین کرینگے۔ سٹیڈیم کے تمام گیٹوں پر سیکورٹی کیمرے لگا دیئے گئے ہیں اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میاں زبیر نے گزشتہ روز بروز ہفتہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ٹیمیں 21اکتوبر بروز اتوار فیصل آباد پہنچ جائیں گی۔

(جاری ہے)

اوراسی شام نٹ پریکٹس کریں گی۔ 21اکتوبر سے سٹیڈیم میں چاروں اطراف کے دکانداروں کو بذریعہ نوٹس اطلاع کر دی گئی ہے کہ وہ 21اکتوبر سے 23اکتوبر تک اپنی دکانیں مکمل طور پر بند رکھیں۔ سٹیڈیم کے باہر عارضی پولیس چوکی قائم کر دی گئی ہے۔

یہاں ایلیٹ فورس کے علاوہ بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 22،فائر بریگیڈ، ایمبو لنس سروس کا عملہ بھی موجود ہوگا۔ سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تاہم صحافی اس پابندی کی زد میں نہیں آئیں گے۔ 21اکتوبر بروز اتوار اسٹیڈیم کے چاروں اطراف روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیئے جائینگے

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں