کھلاڑیوں میں مقابلے کی فضا پیدا کرکے بہترین ٹیم بنایا جا سکتا ہے۔ جاوید میاندار

اتوار 21 اکتوبر 2007 13:58

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21اکتوبر2007) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ جاوید میانداد نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں جو بلے باز تحمل سے کھلے گا وہ کامیاب ہو گا جذبات میں کھیلنے والا نقصان اٹھاتا ہے گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بد قسمتی ہے کہ سعید انور کے بعد کوئی اوپنر بلے باز نہ مل سکا۔ اوپنر بلے باز کلب میں کھیلے یا قومی سطح پراسے پتہ ہوتا ہے کہ میں اوپنر ہوں میری کیا ذمہ داری ہے۔

اور اوپنر بلے باز ہمیشہ نیچے سے اوپر آتے ہیں اور ان کا ایک تجربہ ہوتا میچور کھلاڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا ہے مگر پاکستان میں پالیسی اس کے برعکس ہے یہاں بلے باز اوپر سے نیچے جاتا ہے اور پھر نیچے سے باہر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ کوچ کی حیثیت ٹیم میں باپ کی طرح ہوتی ہے بورڈ کوچ کو سپورٹ کریں اور کوچ کادباؤ کھلاڑیوں پر برقرار رکھنے میں بھر پور مدد کرے تاکہ کوچ کے ڈر کی وجہ سے ہر کھلاڑی محنت کرے۔

(جاری ہے)

بورڈ تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرے تاکہ کوئی کھلاڑی احساس کمتری صکا شکار نہ ہو۔ کپتان بغیر کسی دباؤ کے میچ سے پہلے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے اس طرح ہر کھلاڑی میچ میں پوری ذمہ داری سے کھیلے گا اسے پتہ ہو گا کہ اگر اب کارکردگی نہ دیکھائی تو اگلے میچ سے باہر ہو جاؤنگا۔ کھلاڑیوں میں آپس میں مقابلے کی فضا پیدا کرکے بہتر ٹیم سلیکٹ کی جا سکتی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں