قومی ٹیم کو اوپنرز کا مسئلہ درپیش ہے، شعیب ملک ،ہماری نظر یں بھارت کے ساتھ میچز پر لگی ہوئی ہیں، ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز ہمارے لئے انتہائی اہم ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

پیر 22 اکتوبر 2007 19:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2007ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ابھی اوپنرز کا مسئلہ درپیش ہے اسی لئے مختلف زاویوں سے پلیئرز کو آزما رہے ہیں، ہماری نظریں پاک بھارت ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز پر لگی ہوئی ہین، ہمارے لئے وہ سیریز بہت اہم ہے اس لئے ساؤتھ افریقہ سیریز میں اوپنرز کو چیک کیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں اقبال سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

پریس کانفرنس میں شعیب ملک نے کہا کہ میں نے بطور کپتان کبھی کسی کھلاڑی کو پریشرائز نہیں کیا۔ جو کھلاڑی جس جگہ اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرنا چاہتا ہے میں اس کی بات مانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور دوسرے ون ڈے میں ہماری فیلڈنگ میں بہت غلطیاں تھیں ٹیم نے مجموعی طور پر بہت سے کیچ چھوڑے۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود ہمارے باؤلرز نے میچ جتوا دیا فیصل آباد میں ہم یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے لاہو رمیں دوسرا ون ڈے جیتنے کے بعد تیم کا مورال بلند ہے۔ فیصل آباد میچ جیت کر ملتان میں نئے ازم سے کھیلیں گے۔ انضمام الحق کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ کی تاریخ کا مایہ ناز بلے باز تھا وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم میں میچ وننگ کا کردار ادا کر سکتا ہے پاکستانی ٹیم ان کی کمی شدت سے محسوس کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ نہیں ہوں میری لیفٹ ٹانگ میں ابھی کچھ کھچاؤ ہے مگر میں آج فیصل آباد ون ڈے میں ضرور کھیلوں گا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی میچ میں ٹاس جیتنے کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔ ہم پہلے بیٹنگ کریں یا باؤلنگ اگر ٹیم کمبینیشن اچھا ہو تو کوئی بھی ٹیم میچ جیت جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بیٹنگ یا باؤلنگ کرنے کا فیصلہ وکٹ دیکھنے کے بعد کریں گے۔ لاہور میں کیچ چھوڑنے والی غلطیاں دوبارہ نہیں دہرائیں گے، تمام پلیئرز محنت کر رہے ہیں تیسرے ون ڈے میں فتح حاصل کرنے کیلئے گراؤنڈ میں اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں