ذوالفقار بھٹو نے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا چاہا، بینظیرعالم اسلام کیخلاف سازشیں کر رہی ہیں۔ لیاقت بلوچ۔۔۔ باپ بیٹی میں کوئی قدر مشترک نہیں، بینظیر امریکی سرپرستی میں آگے بڑھنا چاہتی ہیں، فیصل آباد میں تقریب سے خطاب، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 27 اکتوبر 2007 15:24

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2007) متحدہ مجلس عمل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بیٹی بینظیر بھٹو میں کوئی قدر مشترک نہیں، ذوالفقار بھٹو کے پوری دنیا کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا چاہا۔ وہ اسلامی بنک بنا کر یورپ کو ہر طریقہ سے مفلوج کر دینا چاہتے تھے لیکن بینظیر بھٹو امت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

وہ وزیرستان پرامریکہ کو حملہ کی کھلی چٹھی دینے اور ڈاکٹر عبدالقدیر کو امریکہ کے حوالے کرنے سمیت دیگر مختلف ملک دشمن اقدام اٹھانے پر آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بینظیر صرف اقتدار حاصل کرنے کیلئے امریکی چھتری تلے بیٹھ گئیں ہیں انہیں یہ معلوم ہی نہیں تھاکہ چھتری کے نیچے سایہ ہے مگر نیچے سے زمین تپش پاکستانی عوام امریکی ایجنٹوں کو پاکستان پر قبضہ نہیں کرنے دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ متنازعہ الیکشن کمیشن نے جنرل الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق نہیں بلکہ جنرل الیکشن میں بھر پور پروگرام چلانے کیلئے ضابطہ بداخلاق پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اے پی ڈی ایم کو ختم کروانے کیلئے ایم ایم اے اندر غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے اور ق لیگ سمیت پیپلزپارٹی کو آئندہ مخلوط حکومت بنانے کیلئے پر موٹ کر رہی ہے۔

مگر اسٹیبلشمنٹ کی کسی چال کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ایم ایم اے کے بارے میں انہوں نے بتایاکہ چند غلط فہمیاں پیدا ہو گئیں تھیں جن کو دور کر دیا گیا ہے یہ اتحاد قائم رہیگا۔اور جنرل الیکشن میں اے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہی حصہ لے گا انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مسلمان ملک ایران پر اقتصادی پابندیاں لگائی اور پھر اس میں اضافہ کیا مگر پاکستان کے حکمرانوں نے اس کی خدمت کیلئے چند الفاظ بطور مذمت بھی اپنے منہ سے ادا نہ کئے کہ اگر ایسا کیا تو ہمارا دیوتا کہیں ہم سے ناراض ہی نہ ہو جائے۔ بھان متی کے اس کنبے کو عوام کی طاقت سے بھاگنے پر مجبور کردینگے۔ انہوں ں ے پاکستان کو اسلامی دنیا سمیت پوری دنیا سے تنہا کردیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں