الیکشن اتھارٹی کی طرف سے ڈیوٹیاں لگائے جانے کے بعد فیصل آباد کے تینوں بڑے ہسپتال تین دن بندرہیں گے

منگل 1 جنوری 2008 16:57

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) الیکشن اتھارٹی کی طرف سے ڈیوٹیاں لگائے جانے کے بعد فیصل آباد کے تینوں بڑے ہسپتال تین دن بندرہیں گے۔ سی سی یو، ایمرجنسی، آئی سی یو آؤٹ ڈور اور ان ڈور وارڈوں میں نہ کوئی مریض داخل ہو سکے گا اور نہ کسی کو علاج معالجہ کی سہولت میسر ہو گی۔ صفائی کا انتظام بھی نہیں ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن اتھارٹی نے سول ہسپتال، الائیڈ ہسپتال اور غلام محمد آبادجنرل ہسپتال کے سینئر ڈاکٹروں سمیت تمام سٹاف نرسزکی بھی تین دن کے لیے الیکشن ڈیوٹی لگادی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پھرتی دکھاتے ہوئے الائیڈ ہسپتال میں 260نرسز میں سے 263نرسوں کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔

الیکشن میں فارماسسٹ،سٹورکیپروں ، اپریشن تھیٹر عملہ، لیبارٹری، ٹیلی فون اپریٹروں ، لفٹ اپریٹروں ،ایمبولینس ڈرائیوروں ، ٹرالی مینوں اور خاکروبوں کو بھی ڈیوٹی پرطلب کیاگیاہے۔ اس طرح تینوں ہسپتالوں کے 2000سے زائد عملے کوکسی معافی کے بغیر الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ عام طور پر الیکشن میں ناخوشگوار واقعات کے پیش نظر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی جاتی ہیں جبکہ اس سال اس کے برعکس کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں