بینظیرکی شہادت کے بعدآٹھ جنوری کوعام انتخابات کے انعقادکیلئے جاری تیاریاں معطل ہوکررہ گئیں

منگل 1 جنوری 2008 16:57

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 )پیپلزپارٹی کی چےئرپرسن محترمہ بینظیربھٹوکی شہادت کے بعدآٹھ جنوری کوعام انتخابات کے انعقادکیلئے جاری تیاریاں معطل ہوکررہ گئیں حکومت کی طرف سے سرکاری سطح پرتین روزہ سوگ کے اعلان کے بعدانتخابی عمل بری طرح متاثرہوا ہے اورالیکشن میٹریل ریٹرننگ افسران کے حوالے نہیں کیاجاسکاالیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق 28دسمبرسے الیکشن میٹریل ریٹرننگ افسران کے سپردکیاجاناتھا۔

(جاری ہے)

جسے ریٹرننگ افسران نے مرحلہ دارضلع کے تمام پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کرناتھامگرمحترمہ بینظیربھٹوکی شہادت کے بعدتمام سرگرمیاں معطل ہوکررہ گئی ہیں جبکہ ضلعی الیکشن کمیشن کے عملہ نے تمام سامان کی شیڈول کے مطابق پیکنگ مکمل کرلی تھی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں