پاکستان نے سب سے زیادہ ون ڈے میچ کھیلنے کا بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 30 جنوری 2008 13:58

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30 جنوری2008 ) پاکستان نے سب سے زیادہ ون ڈے میچ کھیلنے کا بھارتی ریکارڈ توڑ دیا ہے- پاکستانی کرکٹ ٹیم نے یہ ریکارڈ بدھ کو فیصل آباد کے شہر اقبال سٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں قائم کیا- یہ پاکستان کا 673واں ایک روزہ میچ ہے اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاس تھا بھارتی ٹیم اب تک 672 ون ڈے میچوں میں 359 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور 292 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ چھ میچ برابر ہوئے اور پندرہ بے نتیجہ رہے اس طرح ون ڈے کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی کامیابی کا تناسب 55 فیصد رہا آسٹریلیا 669 ویٹ انڈیز 582 سری لنکا 539 اور نیوزی لینڈ 536 میچ کھیل کر سرفہرست ہیں-

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں