ہمارے اوپر سرکاری مشینری کے استعمال کے الزامات غلط ہیں، افضل ساہی

پیر 18 فروری 2008 18:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2008ء) سپیکر پنجاب اسمبلی اور پی پی 51سے ق لیگی امیدوار چوہدری محمد افضل ساہی نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر سرکاری مشینری کے استعمال کے الزامات غلط ہیں۔ ہمارا خاندان 30سال سے سیاست میں ہے اور مخالفین ایسا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا ٹیم سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو رواج دیا ہے جس کی گواہی ہمارے مخالفین بھی دیتے ہیں۔ الیکشن کے موقع پر پروٹوکول کی وجہ سے جانبداری کے الزامات سے بچنے کے لیے میں نہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ میں اکثر امیدواروں کا ذاتی ووٹ بنک بھی موجود ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں