فیصل آباد میں ‌گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، پانچ افراد جاں بحق ، بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ (اپ ڈیٹ 2)

بدھ 2 اپریل 2008 12:41

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02اپریل 2008 ) فیصل آباد میں ایک دکان میں ‌گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ جن میں سے دس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد فیصل آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امدادی کارروائیوں کے دوران متعددافراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ گیس سلینڈر کے دھماکے کے بعد عمارت منہدم ہونے کے باعث متعدد افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران دکان میں موجود ایک اور گیس سلینڈر پھٹنے سے تین امدادی کارکن بھی زخمی ہو ئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں