اشرفل کی بھی گنگولی جیسی عادتیں،ٹاس کے وقت شعیب ملک اور میچ ریفری کو انتظارکراتے رہے

جمعہ 11 اپریل 2008 15:19

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11اپریل 2008 )بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اشرفل ان دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی نقل کرنے میں مصروف ہیں۔تاہم یہ نقل بہترین حکمت عملی اپنانے کی نہیں بلکہ حریف کپتان اور میچ ریفری کو ٹاس کیلئے انتظارکرانے کی ہے۔فیصل آباد میں ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل ٹاس کے وقت قومی کپتان شعیب ملک ،میچ ریفری مائیک پراکٹر اور ٹی وی میزبان سکندر بخت پچ پرپہنچ کر بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل کا انتظارکرتے رہے کہ وہ آئیں تو ٹاس پھینکا جائے ،لیکن وہ مقررہ وقت کے بعد بھی پچ پر نہ آئے،اسی دوران شعیب ملک کی نظریں اشرفل کو تلاش کرتی رہیں بلاآخر شعیب ملک نے اپنی مخالف سمت پر پریکٹس میں مصروف دیگر بنگالی کھلاڑیوں سے ان کے کپتان کے بارے میں دریافت کیا تو مشرفی مرتضیٰ نے انہیں بتایا کووہ ڈریسنگ روم میں یونیفارم تبدیل کرنے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم بعدازاں اشرفل جب ڈریسنگ روم سے باہرنکلے تو آہستہ آہستہ وکٹ کی جانب آئے،اشرفل کی دیر سے آمد کو تمام آفیشلزنے نوٹ کیا۔واضح رہے کہ اس قبل ماضی میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی بالخصوص آسٹریلیا کے خلاف میچز کے دوران سٹیووا اور رکی پونٹنگ کو انتظار کراتے تھے جس پر ایک سے زائد مرتبہ سٹیووا نے برہمی کا اظہار بھی کیاجبکہ 2004ء میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر دیرسے ٹاس کیلئے دیر سے آنے پر سٹیووا نے گنگولی کو جھاڑبھی پلادی تھی لیکن اس کے باوجود وہ اپنی عادت سے باز نہ آئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں