فیصل آباد ایئرپورٹ کے قریب پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ گرکر تباہ،،پائلٹ پیرا شوٹ سے کود کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا

جمعرات 17 اپریل 2008 23:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2008ء) فیصل آباد ایئر پورٹ کے قریب پاک فضائیہ کاایف سیون لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ تاہم پائلٹ نے پیراشوٹ کے زریعے کود کو جان بچائی۔

(جاری ہے)

نمائندہ کے مطابق طیارہ تھانہ ڈجکوٹ کے چک نمبر دو سو اکاون کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ تباہ ہونے کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ اور امدادی کارروائی شروع کر دی ۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پائلٹ پیراشوٹ کے زریعے کود کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں