معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا فیصل آباد میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے چیف جسٹس کا پروٹو کول دیا

اتوار 25 مئی 2008 13:15

معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا فیصل آباد میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے چیف جسٹس کا پروٹو کول دیا
فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2008ء) معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا فیصل آباد پہنچنے پروالہانہ استقبال کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے معزول جسٹس افتخار محمد چوہدری کواسلام آباد سے فیصل آباد آمد کے موقع پر چیف جسٹس کا پروٹو کول دیا۔ جبکہ موٹر وے پر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے انکا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

نمائندہ کے مطابق وکلاء کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ نواز،جماعت اسلامی،تحریک انصاف،صنعتکار برادری طلباء اور مزدور تنظیموں نے چیف جسٹس کے استقبال کیلیے کیپ لگائے ، تاہم پیپلز پارٹی نے استقبالہ کیمپ نہیں لگایا ۔

معزول چیف جسٹس وکلاء اور سول سوسائٹی کے قافلے کے ہمراہ پنڈال پہنچنے پر وکلا،سیاسی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے معزول چیف جسٹس پر پھولوں نچھاور کیے ۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ معزول چیف جسٹس کیلئے بلٹپروف ڈائس تیار کیا گیا ۔ اسلام آباد سے فیصل آباد کے راستے میں علاقائی بار کونسلز کے نمائندہ وفود معزول چیف جسٹس کے قافلے میں شامل ہوئے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں