قوم سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ۔ عدلیہ کو آزاد اور تمام ریاستی اداروں کو مضبوط کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا سمندری میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 23 جون 2008 20:54

سمندری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون۔2008ء) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ان کی جماعت قوم سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی جبکہ عدلیہ کو آزاد اور تمام ریاستی اداروں کو مضبوط کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے شہر سمندری میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول مرید والا کوہائی سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ وہ علاقے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے خود آیا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں