فیصل آباد اور نواحی دیہات میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،مکانوں کی دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں دو خواتین جاں بحق ، چھ افراد زخمی ، بارشوں سے کاروبار ٹھپ ہو گیا

منگل 5 اگست 2008 18:43

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اگست2008 ) فیصل آباد میں ایک دن کے وقفہ کے بعد منگل کی دوپہر ایک گھنٹہ سے زائد عرصہ تک ہونے والی موسلادھار بارش نے شہر سمیت نواحی آبادیوں، محلوں، کالونیوں ، قصبات اور دیہی آبادیوں کو جل تھل کر دیا۔ موسلادھار بارش کے پانی نے بند سیوریج لائنوں اور ابلنے والے گٹروں کے پانی نے نشیبی گلی کوچوں اور سڑکوں پر ندی نالوں کا سماں باندھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

نشیبی ایریاز میں دو سے تین فٹ تک پانی کھڑا ہو گیا ہے موسلادھار بارش کے باعث ایسے تمام ایریاز (شہروں ، قصبات اور دیہات) میں سینکڑوں کچے اور پکے مکان متاثر ہوئے جبکہ تھانہ لنڈیانوالہ اور ستیانہ کے دو الگ دیہاتوں میں ستر سالہ بزرگ خاتون سدو پاؤں پھسل کر گر جانے کے باعث موت کے منہ میں چلی گئی اس کے سر میں شدید چوٹ لگی تھی اور نو برس کی شازیہ بارش کے دوران سڑک عبور کر رہی تھی کہ تیز رفتار کار کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گی کار ڈرائیور بارش کے دوران کار لے کر رفوچکر ہو گیا

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں