فیصل آباد:ٹیکسٹال مل میں آگ،بھاری مالیت کا روئی ،کپڑا جل گیا

جمعہ 31 اکتوبر 2008 14:59

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31کتوبر2008 ) فیصل آباد کے نواحی علاقے میں ٹیکسٹائل مل میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا کپڑا اور روئی جل گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح ٹیکسٹائل مل میں روئی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پرموقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششں کی۔ اسی دوران آگ مزید پھیل گئی اور مل کے دیگر حصوں میں موجود کپڑے کو بھی کو لپیٹ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں