گھر لوٹ کر فرار ہونے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا

منگل 3 فروری 2009 19:48

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 03فروری2009 ) گھر لوٹ کر فرار ہونے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نثار کالونی میں گذشتہ روز دن دیہاڑے تین مسلح افراد نے ایک صنعتکار احمد جمال ڈوگر کے گھر گھس کر خواتین کو ایک کمرہ میں بند کر دیا جبکہ اس دوران گھر پہنچنے والے احمد جمال سے 7 ہزار روپے کی رقم ، تین اے ٹی ایم کارڈ، موبائل فون چھین کر اسی کی موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اس دوران اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی اور خود ملزموں کا تعاقب شروع کر دیا ۔ہری سنگھ والا کے قریب ایس ایچ او حافظ عرفان کی سربراہی میں پولیس ٹیم کا سامنا ہونے پر ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سڑک پر پھینک دی اور خود کھیتوں میں چھپ کر فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزم ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرا ملزم فرار ہو گیا ۔ ہلاک ہونے والے ملزموں کے قبضہ سے 2 پسٹل ، اور مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں