فیصل آباد،ریلوے انجن کی ٹکر سے رکشہ میں سوار چارافراد ہلاک

اتوار 15 فروری 2009 19:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2009ء) فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کے قریب ریلوے انجن کی ٹکر سے رکشہ میں سوارایک ہی خاندان کے چارافراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں دوبچے اوردو عورتیں شامل ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیاجب رکشہ سمن آباد کے قریب ریلوے پھاٹک کراس کررہاتھا۔۔

(جاری ہے)

کہ فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے آنے والاانجن اس سے ٹکراگیا۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ریلوے انجن رکشے کوآدھا کلومیٹرتک گھسیٹتاہوالے گیا۔جس کے نتیجہ میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔جبکہ رکشہ ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا۔ریلوے حکام نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں