مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے تک پاکستان کی زراعت اورمعیشت عدم استحکام رہے گی،صدرآزاد کشمیر

بدھ 1 اپریل 2009 18:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل ۔2009ء) صدرآزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان کی شہہ رگ کشمیر بھارتی افواج کے قبضے میں ہے پاکستان کی زراعت اورمعیشت میں استحکام سوالیہ نشان بنارہے گا سردیوں میں راولاکوٹ زرعی یونیورسٹی کے طلباء وطالبات فیصل آباد اورگرمیوں میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کی کلاسز کاراولاکوٹ میں انعقاد کاجائزہ لیا جارہا ہے مستقبل میں آبی بحران کے پیش نظر واپڈا اورنیسپاک میر پور بھمبر کے چار بڑے برساتی نالوں پرڈیم بنا کرپاکستان کے نہری نظام سے لنک کرنے کاجائزہ لے رہے ہیں بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی اورپاکستان سے الحاق تک مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے 10جماعتیں پاس کرنے والازراعت کے بجائے سرکاری اوربیرون ملک جانے کو ترجیح دیتا ہے صدر آزاد کشمیر نے ان خیالات کااظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں وزیرمملکت سید صمصام حسین بخاری ،انڈس واٹر کمشنر سید جماعت علی شاہ، وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اقراراحمد خان ،وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر حبیب الرحمان اوردیگر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صدر آزادکشمیر نے کہا کہ حضرت قائداعظم حقیقی معنوں میں ایک عظیم قائد تھے جب انہوں نے کشمیر کو شہ رگ قراردیا تو اس وقت یہ بات شاید کسی کے سمجھ میں نہیں تھی لیکن آج کے حالات وواقعات اوربھارت کی حیلہ سازیوں نے ثابت کردیا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر اورپاکستان جسم اور روح کی مانند ہیں پاکستان اورریاست جموں کشمیر پر دو جانب سے لازوال قربانیوں اور ایثار محبت کی لازوال داستانیں رقم کی گئی ہیں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اگر ہم نے پانی کی انتہائی اہمیت کے باوجود پانی کی حفاظت نہ کی تو خدا نہ کرے پاکستان ریگستان بن سکتا ہے انگریز نے ہمیں نہری نظام کچا بنا کردیا جس کو ہم آج تک پختہ نہیں کرسکے جس سے پانی محفوظ کرنے کا کلچر فروغ نہیں پاسکا صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اگر ہم اپنے دستیاب پانی ودیگر قدرتی وسائل کو صحیح معنوں میں بروئے کار لائیں گے تو توانائی اور خوراک کے بحران پر قابوپاکر پاکستان کو معاشی طورپر سپرپاور بناسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تمام دریاؤں اورنالوں پر منی ڈیم بنانے کا پوٹینشل موجود ہے منی ڈیم بنانے سے جہاں غذائی ضرورتیں پوری ہونگی لوڈشیڈنگ سے نجات ملے گی وہاں زمین کٹاؤ پر قابو پانے کے علاوہ زمین میں موجود پانی کے ذخائر کی سطح بھی بلند ہوگی لائیو سٹاک کے شعبہ پر بھی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اس شعبہ میں خود کفیل ہوکر گوشت اوردودھ کی قلت پرقابو پاسکتے ہیں قبل ازیں صدرآزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقدہ زرعی اورسپرنگ فلاور شو کاوزٹ کیا مختلف شعبہ جات کی طرف سے لگائے گئے نمائش کیلئے سٹالز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنے تاثرات وزٹرز بک میں درج کیے جبکہ ہارس اینڈ کیٹل شو2009ء میں منعقدہ نیزہ بازی اورکبڈی کے مقابلے دیکھے صدر آزاد کشمیر کو پنجاب کی روایتی پگڑی پہنائی گئی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں