پنجاب میں دوبارہ سیاسی کبڈی نہیں چاہتے،سلمان تاثیر

بدھ 29 اپریل 2009 19:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل ۔2009ء) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں دوبارہ سیاسی کبڈی نہیں چاہتے، ان کی کوشش ہو گی کہ معاملات افہام و تفہیم سے چلیں۔ وہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے پہلے کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ گورنر نے کہا کہ صوبے میں سیاسی معاملات بہتر طور پر چل رہے ہیں اور شریف برادران سے بھی ان کے تعلقات ٹھیک جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کے شامل رہنے کا فیصلہ خود صدر آصف زرداری نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو دوبارہ سیاسی اکھاڑہ نہیں بننے دیا جائے گا اور مل کر مسائل حل کئے جائیں گے۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا کہ پاکستان، افغانستان، عراق یا صومالیہ نہیں، اپنی سلامتی اور دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان طالبان کا نہیں اعتدال پسندوں کا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں