فیصل آباد، فیکٹری کی چھت گرنے سے تین مزدورہلاک

پیر 17 اگست 2009 21:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2009ء) فیصل آباد میں پاورلومز فیکٹری کی چھت گرنے سے تین مزدور جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ۔ منصور آباد میں ایک پاورلومز فیکٹری مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی اور وہ ملبے تلے دب گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور پولیس کی ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور پانچ مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ دو لاشیں برآمد ہوئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے الائیڈاسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا جبکہ دیگر چار کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔ مرنے والوں میں اسلم، شوکت، اشرف اور زخمیوں میں نور خان، ظہیر، طارق اور خالد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں