فیصل آباد، اسکول ٹیچرکا طالبہ پر تشدد، کان کا پردہ پھٹ گیا

جمعرات 27 اگست 2009 13:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست ۔2009ء) فیصل کے ایک نجی اسکول میں ٹیچر نے نویں جماعت کی طالبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کے کان کا پردہ پھٹ گیا جبکہ پولیس نے تشدد کرنے والی ٹیچر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کا کہنا ہے کہ اسپیلنگ کی معمولی غلطی پر اسکول پرنسپل کے کہنے پر ٹیچر نے اسے تھپڑ مارے، جس سے اسے سنائی دینا بند ہوگیا۔ بعد میں میڈیکل چک اپ سے معلوم ہوا کہ اس کےایک کان کا پردہ مستقل طور پر ضائع ہو گیا ہے۔ متاثرہ بچی نے وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر وحشیانہ تشدد کرنے والی اسکول ٹیچر اور پرنسپل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں