فیصل آباد: فائرنگ،تین اہلکار جاں بحق

پیر 12 اکتوبر 2009 09:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12اکتوبر 2009 ء) فیصل آباد میں انسدادہشت گردی کی عدالت کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں انسدادہشت گردی کی عدالت کے باہر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقعے پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں