فیصل آباد: تین دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹس برآمد

منگل 20 اکتوبر 2009 13:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔20اکتوبر 2009 ء) فیصل آباد سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ ، گولہ بارود اور خودکش جیکٹس برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد سے تین دہشت گرد وں مولوی افضل عرف خالد ، اللہ وسایا عرف حمزہ کوگرفتار کرلیا جبکہ تیسرے دہشت گرد کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دو خودکش جیکٹس، دھماکا خیز مواد ، اسلحہ اور جعلی شناختی کارڈ برآمد کرکے تفتیش کے لئے لاہور منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں