فیصل آباد، دہشتگردی کا خطرہ، پچاس سے زائد اسکول بند

منگل 27 اکتوبر 2009 18:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر ۔2009ء) فیصل آباد میں دہشت گردی کےخطرے کے پیش نظر پچاس سے زائد اسکول بند کردیے گئے ہیں۔ جبکہ سرگودھا میں بھی اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق شہر کی انتطامیہ نے تدریسی عمارتوں کی حفاظتی اقدامات کے لیئے ایک پرفارما جاری کیا ہےجس کے تحت تمام تعلیمی اداروں کی بیرونی دیوار کی اونچائی کم از کم آٹھ فٹ مقرر کرنے کے ساتھ واک تھرو گیٹ اور خفیہ کیمرے لگانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہوجانے کے باعث طلبہ اور والدین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں