فیصل آباد،تمام پاورلومزاحتجاجاًبند ،لاکھوں مزدور بے روزگار

ہفتہ 31 اکتوبر 2009 14:26

فیصل آباد،تمام پاورلومزاحتجاجاًبند ،لاکھوں مزدور بے روزگار
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2009ء) فیصل آباد کے پاورلومز مالکان نے دھاگے کی بر آمدات نہ روکنے پر احتجاجاً شہر کی تمام پاور لومز بند کردی ہیں۔ جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔پاورملزم مالکان کا کہنا ہے کہ دھاگے کی برآمدات میں اضافے اور مقامی سطح پر دھاگہ مہنگا ہونے کے باعث پاورلومز مسلسل خسارے سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

مسلسل احتجاج کے باوجود حکومت کیجانب سے اس جانب توجہ نہ دئیے جانے کے بعد آج فیصل آباد کی تمام پاور لومز مالکان نے احتجاجاً لومز بند کردی ہیں۔پاورلومز بند ہونے کے باعث لاکھوں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل لوڈ شیڈنگ کے باعث پاورلومز کی بندش پر شہر میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گیا تھااوراب پاورلومز مالکان نے لومز بند کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں