آئندہ چند روز میں کراچی کا امن بحال ہو جائے گا، رحمان ملک

بدھ 3 فروری 2010 11:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03فروری2010ء) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں کراچی کا امن بحال ہو جائے گا ، فوج بھی ہمارا اپنا ادارہ ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے طلب کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک بھر میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اب دہشت گرد کراچی کاامن تباہ کرنا چاہتے ہیں ،کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لئے پولیس اور رینجرز نے کراچی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ، کراچی میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر صدر اور وزیرا عظم کی ہدایت پر کراچی آج کراچی جاﺅں گا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں