فیصل آباد جیل ہنگامہ آرائی میں ملوث قیدیوں کی منتقلی کیلئے آپریشن

اتوار 7 فروری 2010 10:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔07فروری۔2010ء) سینٹرل جیل فیصل آباد میں قیدیوں کے پاس ممنوعہ اشیاکی موجودگی کے اطلاع اور گزشتہ دنوں جیل کے اندر ہنگامہ آرائی میں ملوث قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل فیصل آباد میں قیدیوں کے پاس موبائل فون سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء کی موجودگی کے اطلاع جیل میں ایک بار پھر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے جیل انتظامیہ نے ضلع بھر کے 1500پولیس اہلکاروں کو سینٹرل جیل طلب کرلیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے بعد گزشتہ ہفتے سینٹرل جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث قیدیوں کو بھی دوسرے اضلاع کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گااور قیدیوں کی جانب سے امکانی مزاحمت سے بچنے کے لئے ضلعی پولیس اہلکاروں سمیت ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں