فیصل آباد، شہر میں کشیدگی، فائرنگ کا سلسلہ جاری

اتوار 28 فروری 2010 13:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔28فروری۔2010ء) فیصل آباد میں گزشتہ روز عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد شہر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں، علاقے میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں گشت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جلوس میں ہنگامہ آرائی کے دوران مرنے والے شخص کو سپرد خاک کردیا گیا ہے ،غلام محمد آباد میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،دونوں گروپوں کی جانب سے علاقے میں ہڑتال ، احتجاجی ریلی اور اجلاس کی کال کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں