فیصل آباد: پی پی کارکن بچے فروخت کرنے پر مجبور

ہفتہ 6 مارچ 2010 23:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ ۔2010ء) فیصل آباد میں غربت اور بیماری سے دلبراشتہ پیپلز پارٹی کا کارکن اپنے آٹھ بچوں کو فروخت کرنے کے لئے چوک گھنٹہ گھر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

غلام محمد آباد کا پچاس سالہ محمد ریاض ٹانگوں سے معذور ہونے کے باعث سات برس سے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ ریاض کا کہنا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی خاطر کئی بار گرفتار ہوا اور تشدد برداشت کیا لیکن کسی نے اس کی داد رسی نہیں کی، بار بار چکر لگانے کے باوجود بھی پارٹی رہنما بات نہیں سن رہے۔متاثرہ کارکن کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی نے اس کی مدد نہ کی تو وہ بچوں سمیت خود سوزی کر لے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں