فیصل آباد، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی لوڈشیڈنگ ختم

بدھ 28 اپریل 2010 19:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔28 اپریل ۔2010ء) پیپکو کی جانب سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیئے جانے کے فیصلے پر فیسکو نے مرحلہ وار عملدرآمد شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

فیسکو ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں فیصل آباد میں صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سپلائی دینے والے فیڈرز پر بجلی کی بندش مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں چند روز تک ایسے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے گی جہاں ٹیکسٹائل یونٹس کے ساتھ دیگر صنعتی صارفین موجود ہیں، وہاں اس وقت چار سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ صنعتی تنظیموں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس کی چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں