بینظیر قتل تحقیقات، پارٹی رہنما تعاون کو تیار ہیں، جہانگیر بدر

اتوار 9 مئی 2010 15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔09مئی۔2010ء) پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما بے نظیر قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ بینظیر شہید کے قاتلوں تک پہنچنےکےلئے پارٹی کے تمام رہنما اپنا کرداراداکررہے ہیں ۔ پارٹی میں کسی بھی قسم کی دھڑے بندی نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ این آراو سابق صدر پرویز مشرف کی پیداوار ہے ۔ پیپلزپارٹی کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ نیب کا منفی استعمال بند ہونا چاہیے ۔ ہر آمر کے دور میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں ہراساں اور قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں