مسلم لیگ نواز کے ایک اور ایم پی اے کی ڈگریاں جعلی نکلیں

پیر 10 مئی 2010 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2010ء) مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی کی ڈگری جعلی نکلی ۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ محمد اسلام کی انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کی ڈگریاں جعلی ہونے کی بناءپر ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں نااہلی کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔نجی ٹی وی کو ملنے والی معلومات کے مطابق خواجہ محمد اسلام نے ایف ایس سی کا امتحان انیس سو ستاسی میں فیصل آباد بورڈ سے پاس کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ فیصل آباد بورڈ کا انیس سو ستاسی میں کوئی وجود ہی نہیں تھا۔بلکہ یہ بورڈ انیس سو اٹھاسی میں قائم کیا گیا تھا۔ اسی طرح بی بی اے کی ڈگری بھی یونیورسٹی آف ایسٹ نے بوگس قرار دیتے ہوئے ڈگری کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے ۔جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد پی پی بہتر فیصل آباد سے الیکشن ہارنے والے خواجہ محمد اعجاز نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، جہاں جسٹس اعجاز احمد درخواست کی سماعت پچیس مئی کو کریں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نے ڈگریوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوے اعلان کیا ہے کہ وہ ہائی کورٹ میں اپنے خلاف الزامات کا دفاع کردیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں