تاندلیانوالہ،موٹر سائیکل سواروں کی مسافر بس روک کر مخالفین پر فائرنگ،1شخص ہلاک

جمعرات 3 جون 2010 13:20

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 جون۔2010ء) موٹر سائیکل سواروں کی مسافر بس روک کر مخالفین پر فائرنگ‘1شخص ہلاک‘1زخمی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا رہائشی مظہر حسین نقوی ولد محمد شاہ عمر 35سال تاندلیانوالہ عدالت میں تاریخ پیشی کے بعد بس میں سوار ہو کر اسلام آباد جارہا تھا کہ 3موٹر سائیکل سوار ملزمان نوید وغیرہ نے چک نمبر 425گ ب کے قریب بس کو روک لیا اور بس میں بیٹھے ہوئے مظہر حسین نقوی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے مظہر حسین نقوی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ محمد عمران شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی نے ملزمان کی عورت اغواء کی ہوئی تھی جس کی رنجش پر ملزمان نے واردات کی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں