سانحہ داتادربار انسانیت دشمنی کے مترادف ہے‘ ملوث دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے، میاں آصف اقبال

منگل 6 جولائی 2010 19:41

فیصل آباد( اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6 جولائی۔2010ء) ایم ایس ایف کے رہنما اور مسلم لیگی رہنماء پی پی 66 میاں آصف اقبال نے حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے دربار شریف پر بدترین دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ داتادربار انسانیت دشمنی کے مترادف ہے‘ اس سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے اور سیکورٹی کے انتظامات کو فعال بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں نہ کوئی مسجد اورنہ کوئی دربار اب محفوظ ہے‘ یہ سب حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے‘ حکمران صرف اور صرف اپنی سیکورٹی میں اضافہ کررہے ہیں جبکہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے‘ انہوں نے کہاکہ حضرت داتا گنج بخش  کے دربار میں دھماکے کرنیوالے اسلام اورانسانیت کے دشمن ہیں‘ انہوں نے کہا کہ داتا دربار سمیت تمام مذہبی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے‘ انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے دربار اقدس پر حملہ کرنیوالے انتہائی ظالم وسفاک ہیں‘ حکومت انہیں فوری طورپر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں