فیصل آباد:ایک ماہ پہلے اغواء کیا گیا نوجوان بازیاب نہ ہوسکا

جمعہ 9 جولائی 2010 14:40

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 جولائی۔2010ء) فیصل آباد سے اغواء کئے گئے نوجوان کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گذرنے کے باوجود بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے جبکہ نوجوان کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اغواء کاروں کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وقاص احمد کو چھوڑنے کیلئے اغواء کاروں نے چالیس لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔مغوی کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے اغواء میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا لیکن ان سے مغوی وقاص کو بازیاب نہیں کرایا جارہا۔ انہوں نے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں