فیصل آباد:عدالتی عملے اور وکلاء کے درمیان تنازعہ ختم

جمعرات 15 جولائی 2010 11:18

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جولائی۔2010ء) فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی مداخلت کے بعد وکلاء اور عدالتی عملہ کے درمیان تنازعہ ختم ہوگیا اور عدالتی عملے نے کام شروع کردیا ہے۔ جبکہ وکلاء کی ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔عدالتی عملے کے ارکان میں سے بعض کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان کے مسائل حل نہیں کیئے گئے۔ تاہم انہوں نے سیشن جج کی مداخلت کے بعدکام شروع کردیا ہے۔دوسری جانب وکیل کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء کی ہڑتال کے باعث سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دور دراز سے مقدمات کی پیروی کیلئے آتے ہیں مگر وکلاء کی ہڑتال کی باعث ان کو مایوسی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں