فیصل آباد، پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید

اتوار 18 جولائی 2010 11:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18۔جولائی ۔ 2010) فیصل آباد میں مقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکا شہید ہوگیا ۔ گذشتہ شب ٹھری والا کے علاقے میں تین ڈاکو گندم کی بوریاں چرا رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی فائرنگ سے تینوں ڈاکو مارے گئے۔ ڈاکووں کی لاشیں تھانہ سٹی منتقل کر دی گئیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں