فیصل آباد:سیلاب زدگان کیلئے تحریک انصاف کا امدادی کیمپ قائم

اتوار 1 اگست 2010 14:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ یکم اگست ۔ 2010ء) فیصل آباد میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تحریک انصاف نے پہلا امدادی کیمپ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چوک گھنٹہ گھر میں قائم امدادی کیمپ میں لوگ امدادی سامان اور نقد رقوم جمع کروا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ضلعی صدر سجاد حیدر خان نے کیمپ کے حوالے سے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بھر پور تعاون کریں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں