حکمران ملک میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ، امریکہ کی جنگ سے باہر نہیں نکلا جائے گا، وطن عزیز میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکے گا، نیشنل مسلم لیگ کا ملالہ یوسف زئی کے حملہ پر شروع دن سے یہی موقف رہا ہے کہ یہ ایک گھناؤنی سازش ہے، امریکہ اس حملہ کو جواز بنا کر وزیرستان میں حملہ کرائے گا ، یہ بات سچ ثابت ہو رہی ہے کہ حکومت وزیر ستان میں اپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے،چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ کی وفودسے گفتگو

جمعرات 18 اکتوبر 2012 20:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔18اکتوبر ۔2012ء) چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا کہ حکمران ملک میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں جب تک امریکہ کی جنگ سے باہر نہیں نکلا جائے گا۔ وطن عزیز میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکے گا ۔ پاکستان نیشنل مسلم لیگ کا ملالہ یوسف زئی کے حملہ پر شروع دن سے یہی موقف رہا ہے کہ یہ ایک گھناؤنی سازش ہے ۔

امریکہ اس حملہ کو جواز بنا کر وزیرستان میں حملہ کرائے گا ۔ آج یہ بات سچ ثابت ہو رہی ہے کہ حکومت وزیر ستان میں اپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔ اگر وزستان میں آپریشن ہوا تو ملک جاری دہشت گردی میں مزید شدت آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کالونی سیکرٹریٹ میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی سیاسی سماجی اور دینی شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں جاری دہشت گردی کا ڈائریکٹ ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہے لیکن پھر بھی ہمارے حکمران امریکہ کے ڈالروں کی چمک سے امریکہ سے غلامی نہیں چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقار اور عزت کی زندگی گزار ہے کہ تو ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لئے ٹھوس بنیادی پر اقدامات کئے جائیں تو دہشت گردی پر کافی حد تک کنٹرول کیا جاسکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان کی صورتحال کو جان بوجھ کر کیوں نظر انداز کیا جارہا ہے ڈورن حملوں میں نہتے معصوم لوگوں کو لقمہ اجل بنانے پر حکمران ملکی و غیر ملکی میڈیا کی خاموشی معنی خیز اور لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایک سازش کے ذریعے ملالہ کے ایشوکو طول کر دے کر ڈرون حملے میں زیادہ شدت پیدا کرنا چاہتا ہے ۔ امریکہ نے ہمیشہ ایک تیر سے نشانے کئے ہیں ایک تیر سے پاکستان کو دہشت گرد جبکہ دوسرے نشانے سے توہین رسالت کے اصل ایشو عوام کی نظروں سے اوجھل کرنا چاہتاہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں