ٹیکسٹائل سے وابستہ تما م ایسوسی ایشنز نے ہفتے میں60گھنٹے گیس سپلا ئی کا شیڈول مسترد کر دیا،انڈسٹریل پہلے ہی ایک شفت بند کر چکے ہیں، اب فیکٹر یان بند کر کے خود اور لا کھوں کارکنوں کے گھرو ں کے، چو لہے ٹھنڈے نہیں کر سکتے ،حکو مت نے مطا لبات تسلیم نہ کیے تو پھر زبر دستی پورا ہفتہ انڈسٹری چلا ئیں گے ۔ٹیکسٹائل ایسو سی ایشنز کی دھمکی

منگل 23 اکتوبر 2012 23:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23اکتوبر۔ 2012ء) ٹیکسٹائل سے وابستہ تما م ایسوسی ایشنز نے ہفتے میں60گھنٹے گیس سپلا ئی کا شیڈول مسترد کر دیا فیکٹریاں چلا نا ممکن نہیں پہلے ہی ایک شفت کا م کر رہی ہے اب فیکٹریا ن بند نہیں کر سکتے حکو مت نے ہما رے مطا لبات تسلیم کر تے ہوئے بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی نہ بنا یا تو زبردستی فیکٹریا ں چلائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ٹیکسٹا ئل سے وابستہ تما م ایسو سی ایشنز نے سو ئی ناردرن گیس کمپنی کی طرف ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہفتے میں صرف60گھنٹے گیس سپلا ئی کے شیڈول کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انڈسٹریل پہلے ہی ایک شفت بند کر چکے ہیں اب فیکٹر یان بند کر کے خود اور لا کھوں ورکرز کے گھرو ں کے چو لہے ٹھنڈے نہیں کر سکتے تما م ایسو سی ایشنز نے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ ٹیکسٹا ئل انڈسٹری کی بقا کے لیے اور بچی کھچی انڈسٹری کو بچا نے کے لیے بغیر کسی تعطل کے گیس کی سپلا ئی کو یقینی بنا یا جا ئے اگر حکو مت نے ہما رے مطا لبات تسلیم نہ کیے تو پھر ہم زبر دستی پورا ہفتہ انڈسٹری چلا ئیں گے ہمیں سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور نہ کیا جا ئے حکو مت پنجاب کے حکمرانوں سے خود لڑیں پنجاب کی نڈسٹری کو تباہ نہ کرئے اگر پنجاب کی انڈسٹری بند ہو گئی تو پورے پا کستان کی معیشت تباہ ہو جا ئے گی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں