محکمہ سوئی گیس نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہفتہ میں 4 دن گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ، ہوزری مینوفیکچرز نے شیڈول مسترد کردیا، 3 روزہ گیس بندش سے پیداواری ہدف کا حصول ناممکن ہو جائے گا،چیئرمین ہوزری مینوفیکچرز ایسوسی ایشن ضیاء علمدار شاہ

بدھ 31 اکتوبر 2012 15:40

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔31اکتوبر 2012ء) محکمہ سوئی گیس نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہفتہ میں 4 دن گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا جبکہ ہوزری مینوفیکچرز نے شیڈول کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 روزہ گیس بندش سے پیداواری ہدف کا حصول ناممکن ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو محکمہ سوئی گیس نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ۔ شیڈول کے مطابق اب صنعتوں کو ہفتے میں 4 دن گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین ہوزری مینوفیکچرز ایسوسی ایشن سید ضیاء علمدار شاہ نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہفتہ میں 3 دن گیس کی عدم فراہمی سے ان کیلئے پیداواری ہدف حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں