فیصل آباد،شادی میں ناکامی، نوجوان نے دو دِن کی دلہن کو قتل کردیا

پیر 5 نومبر 2012 14:30

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔5نومبر 2012ء ) فیصل آباد میں شادی نہ ہونے سے دلبرداشتہ نوجوان نے اپنی محبت اور دو روز کی دلہن کو اس کے میکے پہنچ کر چھریوں کے وار کر کے قتل کر کے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ 55 گ ب کا رہائشی ملزم عابد اپنے گاوں کی رہائشی ثمینہ سے شادی کا خواہشمند تھا ، دو روز قبل ثمینہ کے والدین نے اس کی شادی شاہکوٹ میں اس کے کزن سے کر دی، آج جب ثمینہ اپنے میکے آئی تو ملزم نے گھر داخل ہو کر اسے چھریوں کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور خود فرار ہو گیا، ثمینہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں