پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کا آسٹریلوی بگ بیش کی فرنچائز ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے معاہدہ

بدھ 7 نومبر 2012 15:24

فیصل آباد/ایڈیلیڈ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔7نومبر 2012ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے آسٹریلوی بگ بیش کی فرنچائز ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے معاہدہ کرلیا۔سعید اجمل نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ان کا آسٹریلوی بگ بیش کی ٹیم فرنچائز ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے معاہدہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ بھارت کے خلاف سیریز کے باعث تمام میچز نہیں کھیل سکیں گے تاہم وہ جن میچز میں حصہ لیں گے ان میں عمدہ کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو جتوانے کی کوشش کریں گے۔

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے کوچ ڈیرن بیری نے بھی اپنے بیان میں سعید اجمل کی ایئرلینڈ سٹرائیکرز میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سعید اجمل ایونٹ میں ہمارا موثر ہتھیار ثابت ہوں گے۔ڈیرن بیری کا کہنا تھا کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ سعید اجمل کیا کچھ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے سعید کوانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کوخوفزدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ان کی ٹیم میں موجودگی سے اسٹرائیکرز کوبہت فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں