پیپلزپارٹی نے مہنگائی ، لاقانونیت اور لوڈ شیڈنگ کے سوا ء عوام کوکچھ نہ دیا ، (ن)لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر لاسکتی ہے ، شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے،مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز کی پارٹی کی خواتین کارکنان وعہدیداروں سے گفتگو

ہفتہ 10 نومبر 2012 19:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10نومبر۔2012ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر لاسکتی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے مہنگائی ، لاقانونیت اور لوڈ شیڈنگ کے سوا ء عوام کوکچھ نہیں دیا۔وہ ہفتہ کویہاں مسز انجم صفدر ایم پی اے سمیت مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خواتین ونگ کی عہدیداران شمائلہ چوہدری سٹی صدر، محترمہ زاہدہ بھٹی ،سلمیٰ شاہ،ڈاکٹر الماس انجم ،عنبر درانی ،قمر درانی سے گفتگو کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ ہر آمرانہ دور میں فیصل آباد کی لیگی خواتین نے اپنا بخوبی کردار ادا کیا اور جمہوریت کو سبوتاژ کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا عوام کو ملک بچانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کو آگے لانا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کے عظیم کارناموں نے وطن عزیز کا عالمی سطح پر نام بلند کیا جبکہ میاں شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگی خواتین کے وفد نے مریم نواز سے پارٹی معاملات بارے بھی بات چیت کی جس پر مریم نواز نے ان کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی پارٹی کو فعال بنانے کیلئے کوئی کسراٹھانہیں رکھیں گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں