فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں طالب علم کی ہلاکت ‘ ساتھی طلباء کا احتجاج، گوجرانوالہ روڈ بلاک ہوگیا ‘ پولیس کا تشدد

بدھ 14 نومبر 2012 13:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 14نومبر 2012ء) فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں طالب علم کی ہلاکت کے خلاف ساتھی طلباء کا احتجاج،احتجاج کے باعث گوجرانوالہ روڈ بلاک ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد میں گوجرانوالہ روڈ پر مسافر ویگن کی ٹکر سے ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا ۔مسافر ویگن کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے طالبعلم کے ساتھیوں نے احتجاج کرتے ہوئے گوجرانوالہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔پولیس نے مشتعل طلباء کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کا استعمال کیا اور سرعام احتجاج کرنے والے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں