فیصل آباد ریجن میں 3 روز کے لئے سی این جی کی فراہمی بند

ہفتہ 24 نومبر 2012 12:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر۔2012ء) سوئی ناردرن گیس نے ہفتہ وار تین روزہ لوڈشیڈنگ کے تحت فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر دی۔ محرم الحرام کی تعطیلات کے باعث اس بار شہریوں کو آمدورفت کے حوالے سے زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت فیصل آباد ، جھنگ ،بھکر ،خو شاب، میا نوالی، چنیوٹ ، ٹو بہ ٹیک سنگھ ، سرگودھا کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی اتوار کی صبح چھ بجے بحال کی جائے گی۔ دوسری طرف سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمتوں میں کمی کئے جانے کے خلاف ہڑتال کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لئے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں